وفاقی وزیرکےد ورہ اسرائیل کی خبریں ،وزیراعظم خودمیدان میں آگئے ،دوٹوک اعلان

 



اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا وزیر یا پھر کوئی مشیر کیوں اسرائیل جائے گا؟ ہماری واضح پالیسی ہے کہ ہم نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا ، پھر وزیر وہاں جا کر کیا کرے گا؟تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو خصوصی پروگرام دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا وزیر یا پھر کوئی مشیر کیوں اسرائیل جائے گا؟ 

ہماری واضح پالیسی ہے کہ ہم نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا ، پھر وزیر وہاں جا کر کیا کرے گا؟ یہ خبر غلط ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پھر سے آپ کو بتا رہا ہوں ، ایک پوری کمپین چل رہی ہے، جو یورپی یونین کی لیب کی جانب سے ہندوستان کا یاک نیٹورک بے نقاب کیا گیا ہے، اس نیٹ ورک میں پاکستانی بھی شامل ہیں، جو افرا تفری پھیلائی جا رہی ہے یہ لوگ ان سے ملے ہیوئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ جو اوپر جارہی ہے اسے کوئی پکڑ کر اوپر تو نہیں لیجا رہا ، بزنس میں لوگوں کا اعتماد بڑا ہے تو پھر ہی یہ سب ہورہا ہے نا۔

کمنتس

جدید تر اس سے پرانی